ملک کی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات

325
meeting

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں عسکری تنصیبات پر حملوں کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال، موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامت کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری پر پر تشدد مظاہروں کے بعد عسکری تنصیبات پر حملوں کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔