سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا مقصد چیف جسٹس کو دباؤ میں لانا ہے، فیاض چوہان

404
Worship

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا چیف جسٹس کو ڈرانے اور دباؤ میں لانے کی سازش ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آل شریف اور آلِ زرداری مدرسے کے بچوں کو اپنی گندی سیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں۔عوام میں غیر مقبول کرپٹ حکمران مولانا فضل الرحمن کے ذریعے مدرسے کے بچوں کو اپنی خواہشات کا ایندھن بنا رے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین، عوام اور ریاست کی کمر توڑنے کے بعد فاشسٹ حکمران سپریم کورٹ کی عزت کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں۔دہشت گردی کی ایف آئی آرز اور گرفتاریوں کی صورت میں ہمیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو  کے نعرے پر قائم و دائم ہیں۔پاکستان کے عوام فاشسٹ اور ظالم حکمرانوں کی ہر بدمعاشی کاجواب ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔