جے یو آئی ف کی کارکنان کو اسلام آباد دھرنے میں کپٹرے لانے کی ہدایت

1025

پشاور:جمعیت علمائے اسلام ف  خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں پیر کی صبح 10 بجے تمام کارکنوں کو ہکلہ انٹرچینج پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن نے  کہا کہ تمام اضلاع سے کارکن پیر 15 مئی کی صبح 10 بجے تک ہکلہ انٹرچینج پہنچ جائیں گے جہاں سے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  قافلوں کی حفاظت کے لیے انصار الاسلام کے ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں جو قائدین کی سکیورٹی بھی سرانجام دیں گے، اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے متعلق سے کچھ کہنا قبل ازقت ہوگا ہمیں نہیں معلوم کہ کتنے دن وہاں رکنا پڑ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے ساتھ خشک میوہ جات، پانی اور کپڑے ساتھ لائیں، امکان ہے کہ ہمیں کچھ دن وہاں ٹھہرنا پڑ جائے۔