جمعیت علمائے اسلام کا دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے ہی کرنے کا اعلان

794

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کہ دھرنے کی جگہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،  دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے ہی  ہوگا، کارکن غلط افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کارکنان اطمینان کے ساتھ آئیں، شاہراہ دستور سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا ہوگا ،  سپریم کورٹ کے باہر  دھرنا فی الحال غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا، دھرنہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کل کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی رہائی کے بعد ہی پاکستان ڈیمو کرٹیک نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب وفاقی حکومت جگہ تبدیل کرنا چاہتی ہے،لیکن مولانا فضل الرحمن سپریم کورٹ کے باہر ہی احتجاجی دھرنا دینے پر بضد ہیں۔