نیشنل گیمز 22 تا 30 مئی کوئٹہ میں ہوں گے

619

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 34 ویں نیشنل گیمز 22 تا 30 مئی کوئٹہ میں منعقد ہوں گے، جس کی میزبانی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کرے گی۔

نیشنل گیمز کے سلسلے میں پاکستان ریلوے کے 150کھلاڑیوں کی روانگی شروع ہوچکی ہے۔ نائب صدر ریلوے اسپورٹس بورڈ حمدان نذیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کیمپوں کے دوران ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی گئیں اور ان کو سخت ٹریننگ کروائی گئی تاکہ نیشنل گیمز میں اپنے شاندار کھیل سے ریلوے کا نام روشن کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار، سلور 30 ہزار جب کہ برانز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 20ـ20ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

22 مئی کو افتتاحی تقریب کے دوران جنرل مینیجر ریلوے /صدر ریلوے سپورٹس بورڈ ثمین اللہ خان گنڈا پور جب کہ اختتامی تقریب کے موقع پر سی ای او پاکستان ریلوے ارشد ملک خٹک بھی گراؤنڈ پر موجود ہونگے۔