ہاکی اولمِپئن زاہد شریف  کے لئے ماہانہ 35 ہزار روپے وظیفے کا اعلان

1246

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ہاکی اولمپئن زاہد شرف کی اپیل پر نوٹس لیتے ہوئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کردیا ۔

 زاہد شریف نے حکومت سے صحت و دیگر امور پر معاونت کی اپیل کی تھی۔ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ہاکی اولمپئن زاہد شریف سے ملاقات میں کہا کہ کھیلوں سے منسلک تمام ہیروز ہمارے ملک کی شان اور پہچان ہیں۔

 پنجاب سپورٹس انڈونمنٹ فنڈ میں ویٹرنز کے لئے خصوصی پیکج موجود ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے حاضر ہیں۔ کھلاڑیوں کے لئے اگلے مالی بجٹ میں تاریخی پیکج لارہے ہیں۔