شاہین آفریدی کے گھر سے افسوس ناک خبر آگئی ،دعاؤں کی اپیل

696

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی ان کے آبائی شہر لنڈی کوتل میں انتقال کر گئیں۔

فاسٹ بولر نے افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا: “میری دادی، ایک خوبصورت روح، نے آج آخری سانس لی۔ نماز جنازہ آج شام 6:30 بجے تاتارہ گراؤنڈ لنڈی کوتل KPP میں ادا کی جائے گی۔

لوگوں سے مرحومہ کی روح کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا: “اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین”۔