تحریک انصاف کے کارکنان کو کل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

1793
workers

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو پارٹی کی جانب سے کل جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم کی رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین عمران خان اسلام باد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سرینگر ہائی وے پر خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی نے ٹویٹ میں لکھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح 10 بجے سرینگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں گے۔