اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کے بعد بیان میں کہاہے کہ انہیں مبارکباددیتاہوں 2راتوں میں انہیں ٹانگ کی شفاء مل گئی۔ چل کرعدالت پہنچے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کیا حسن سلوک صرف عمران خان کےلیےمخصوص ہے؟ عدالتیں حکم دیتی ہیں،خواہشات کااظہارنہیں کرتیں۔نوازشریف اوردیگرکارکن کیوں عدلیہ کےحسن سلوک سےمحروم رہے؟
ان کا کہنا تھا کہ سوموٹونوٹسز،راتوں کوعدالتیں، تشویش، قانون پامال، عمران خان کی خواہشات پرقانون اورآئین پامال ہوا۔ شہبازشریف آشیانہ کیس میں عدالت گئے،صاف پانی کیس میں پکڑلیا۔ نیب قوانین میں ترامیم کاپہلابینیفشری عمران خان بنا۔
وزیردفاع کاکہناتھا کہ وہ کہتےہیں مجھےڈنڈےمارےگئے،اسکےبعدکچھ یادنہیں، جب چاہایادداشت غائب ہوگئی،جب چاہاواپس آگئی۔پولیس تحویل اوران کےخیراتی اسپتال کےمیڈیکل میں زمین آسمان کافرق ہے۔ قوم کوکب تک بےوقوف بنایاجاتارہےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 4، 5سوقدم فاصلہ طےکرچلتےہوئےوہ کوریڈورمیں گئے ۔ چلنےسےیہ ظاہر نہیں ہورہاتھاکہ ان کی ٹانگ میں تکلیف ہے۔