اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے مابین ہونے والی مبینہ گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ اور عمران خان کے درمیان ہونے والی مبینہ بات چیت 10 مئی کی ہے۔ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کے مطابق:
عمران خانپ پوچھتے ہیں: ہاں مسرت! صورتحال کیا ہے، ان کو پہنچ گئی میسج؟
مسرت جمشید چیمہ: سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔
مسرت جمشید چیمہ: اِدھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پروڈیوس کریں۔
عمران خان: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟
مسرت جمشید چیمہ: خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، آپ چاہیں تو بات کراسکتی ہوں۔
عمران خان: نہیں میں صرف ان سے پوچھ رہا ہوں کہ ایک اعظم سواتی سے یہ ضرور بات کریں کہ سپریم کورٹ میں اس کے اوپر ضرور کریں کیونکہ یہ تو بالکل جو انہوں نے کیا ہے بالکل مولیفائیڈ چیز ہے۔
مسرت جمشید چیمہ: جی بالکل بالکل، سرآپ بے فکر ہوجائیں۔
عمران خان: یہ کیا کر رہاہے، یہ جو چیف جسٹس ہے، جو آرڈر لیتا ہے ان سے۔
مسرت جمشید چیمہ: یہ سب نیب والے آئیں فلانے آئیں تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب کے میں بالکل سامنے کھڑی ہوں، بھئی آپ ان کو کہیں کہ کورٹ میں پروڈیوس کریں، ہمیں کورٹ میں لے آئیں۔ خواجہ حارث اور ان کے میں بالکل ساتھ بیٹھی ہوں کہ کورٹ میں پروڈیوس کریں ناں، ہم نہیں ایسے جاسکتے، ہم کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں، جس جج کے پاس آپ کا لگا ہوا ہے چیف جسٹس کے پاس کیس۔
عمران خان: نہیں یہ تواُن سے ہی آرڈر لیتا ہے، اعظم سے بات کریں دوسری طرف، ابھی اعظم سے ضرور کہنا۔
مسرت جمشید چیمہ: اوکے اوکے سر بالکل اپنا خیال رکھیں۔