عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی تو ہدایت الرحمن بلوچ کی قانونی کیسے؟، ڈاکٹر طارق سلیم

578

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے تو پھر ہدایت الرحمن بلوچ کی گرفتاری قانونی کیسے ہوسکتی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ مچھیروں کے قائد کو گوادرڈی پی اونے احاطہ عدالت سے گرفتارکیا۔سپریم کورٹ نے پٹیشن کو3منٹ بھی نہیں سنا۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ حفاظتی ضمانت کے لیے وکلا کے ساتھ عدالت میں موجودتھے جب گرفتارکیا گیا۔

ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ مظلوم مچھیروں کی آواز سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان130دن سے زائدہوئے جیل میں ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اشرافیہ ہی کو کیوں انصاف بانٹتے ہیں۔ کیا عام آدمی کے لیے ان کے پاس وقت نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس بنیادپرعمران خان کورہاکیا گیا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کوبھی رہا کیا جائے۔