ثانوی تعلیمی بورڈ میں پیسے کے عوض امتحانی مراکز کی تبدیلی

647

کراچی (رپورٹ:حماد حسین )ثانوی تعلیمی بورڈ میں پیسے کے عوض امتحانی مراکز کی تبدیلی کا سلسلہ امتحانات کے آغاز کے چوتھے روز بھی جاری رہا۔حل شدہ پرچہ اور امتحانی جوابی کاپی لگانے کی کئی شکایت پر بھی ان امتحانی مراکز کو تاحال نہ تو بورڈ کی جانب سے کوئی نوٹس لیا گیا اور نہ ہی کوئی وویجلینس کمیٹی نے دورہ کیا۔

زرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اپراہیم علی بھائی نمبر 10 کی دسویں کلاس کی طالبات کا امتحانی مرکز عزیز ملث سیکنڈری اسکول سیکٹر15 اےاورنگی ٹاؤن میں تھا تاہم جب طالبات آج انگلش کے امتحانی پرچہ دینے امتحانی مرکز عزیز ملت سیکنڈری سکول سیکر 15 اے اورنگی ٹاؤن پہنچیں تو وہاں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آپ کا امتحانی مرکز اب کوسموپولیٹن گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول علی گڑھ کالونی نمبر 2اورنگی ٹاؤن بنا دیا گیا ہے۔اب آپ باقی کے۔پرچے وہی دیں گے۔

زرائع کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کی جانب سے تبدیل کیے جانے والے امتحانی مرکز اور نہ ہی اس اسکول کو مطلع کیا گیا تھا۔

زرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کی جناب سے 4 روز بعد بھی امتحانی مرکز کی تبدیلی کا سلسلہ انتظامی نااہلی ہے۔جس سے س بات کا اندازہ لگایا جاسکتا یے کہ بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز قائم کیے جانے کے حوالے سے جو کمیٹیاں اور سرمایا لگایا گیا تھا وہ بے سود رہا۔

زرائع کے مطابق نویں و دسویں کے امتحانات کے آغاز کو 4 روز ہو گئے ہیں اور ان 4 روز میں سینکڑوں من پسندامتحانی مراکز تبدیل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بورڈ کی جانب سے امتحانات کی شکایات کے حوالے سے مانیٹرنگ ڈیسک بنایا گیا ہے ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں شکایات موصول ہوتی ہے جس کی اطلاع ہم اپنے اعلی افسران کو کردیتے ہیں۔تاہم ان شکایات کا کیا ہوتا ہے ہمیں علم نہیں ہے۔