پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر  ہڑتال کا اعلان

707

لاہور:  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی طرف سے سابق وزیراعظم  عمران خان کی گرفتاری  کے خلاف جمعرات کو لاہور میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان  سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعرات کو  لاہور شہر میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، شہر میں پہیہ جام ہرتال ہو گی،عمران خان کی رہائی تک پر امن احتجاج جاری رہے گا۔

 حماد اظہر  نے اپیل کی ہے کہ کارکنان پرامن رہیں اور گلو بٹ عناصر سے محتاط رہیں،  رات بھی کارکنان اور قائدین کے گھر چھاپے پڑیں گے۔