موجودہ ملکی صورتحال ، وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

256

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی اور ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب سے قبل رفقاء سے مندرجات پر مشاورت شروع کردی ہے۔ وزیراعظم شہباز کا قوم سے خطاب آج ہی متوقع ہے۔

شہباز شریف اپنے خطاب میں موجودہ ملکی صورتحال کا احاطہ کریں گے جبکہ حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔