منی لانڈرنگ ریفرنس:نیب نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز ودیگر کو بے گناہ قراردے دیا

407

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف انکی اہلیہ نصرت شہباز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے شہباز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت  جج قمرالزمان نے کی ،قومی احتساب بیورو (نیب)نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔

سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق نیب کو اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف،نصرت شہباز  اور حمزہ شہباز سمیت دیگر  کے خلاف انکوائری کے دوران کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اور ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔