اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے،فواد چوہدری

555
The current leadership of PTI

 اسلام آبا:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا  گیا،عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور ملک کے لیے سیاہ دن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔