نئی دہلی: بھارت میں ایک گاڑی کے نیچے سے 15 فٹ طویل کوبرا سانپ کو پکڑ لیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔
King Cobra’s are vital in the food chain for maintaining balance in nature. Here is one nearly 15 feet long rescued & released in the wild.
Entire operation is by trained snake catchers. Please don’t try on your own. With onset of rains, they can be found in all odd places. pic.twitter.com/g0HwMEJwp2
— Susanta Nanda (@susantananda3) May 4, 2023
اے بی پی لائیو نامی ویب سائٹ کے مطابق دلچسپ واقعے کی فوٹیج کو انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) افسر سوسنتا نندا نے آن لائن شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ کوبرا کو پکڑ کر اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خود سے سانپوں کو پکڑنے کی کوشش نہ کریں بلکہ پیشہ ور افراد کا انتظار کریں۔ نندا اپنے سوشل میڈیا پر جنگلی حیات کے دلچسپ مواد پوسٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔