اسلام آ باد:پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
طارق آفریدی کو پشاورہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات نہ کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔جوڈیشل کمیشن نے طارق آفریدی کو پشاور ہایکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس میں سوال اٹھایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیزججزکی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کر سکتی ہیں؟ اس سے عدلیہ کی آزادی پراثر پڑے گا۔پارلیمانی کمیٹی نے پیشہ وارانہ صلاحیت کی بجائے انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نیریماکس میں کہاعدالت معاملے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے گی، کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرسکتی ہے؟اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کیلئے بلا لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔