13پارٹیاں انتشار سے جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں،شیخ رشید

419

اولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے ،13 پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں،سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا 13 پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کر دے گی۔۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموارکے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیا ن میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں بشکیک سے3روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ چکاہوں جہاں پرمیں نے ایک سٹیڈیم میں عظیم الشان تاریخی جلسے اورایک بہت بڑیپاکستانیوں کے عشائیے سے خطاب کیاآج سے آخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہے جس میں تھرڈامپائرکی ضرورت نہیں پڑے گی۔آئینی قانونی معاملات پرعدلیہ کی طرف سے فیصلہ عنقریب آکر رہے گا ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جوعدلیہ کے آئین اورقانون کافیصلہ نہیں مانے گاوہ آئین اورقانون کے شکنجے میں آجائے گاایک سال میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کومعاشی سیاسی اقتصادی گڑھے میں گرادیا ہے نہ عدلیہ کے کہنے پر پیسے دیئے نہ سکیورٹی دی اور نہ ہی اسمبلی کی کارروائی کی کاپی دی جس کا نتیجہ کھلی آئینی اور قانونی جنگ نکلے گا۔