راولپنڈی میں شہد کی مکھیوں کا حملہ،16 طالبات زخمی

435

راولپنڈی: میں صدر کینٹ کے علاقے میں شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے 16 طالبات زحمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکھیوں نے 16 طالبات کو کاٹ لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان نے ایک اسکول ٹیچر کے حوالے سے کہا کہ ایک بچے نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کو پتھر مارا تھا جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔