عمران خان کے ہتھکنڈے ناکام ہو چکے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر داخلہ

405

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا ہے،آج وہی ثاقب نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ رہا ہے،عمران خان کی الیکشن کرانے کی دھونس اور دھمکیوں سے دبا ئومیں نہیں آئیں گے،عمران خان کے سب ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں،اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک کو 2020 تک مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے 2018میں پی ٹی آئی آ گئی، سی پیک منصوبہ مکمل ہوتا تو آج ملک کو بحرانوں کا سامنا نہ ہوتا،پونے چار سال میں تحریک انصاف نے فیصل آباد میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ  لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہونے کے باوجود عمران خان کے تجربے کی کیا ضرورت تھی؟مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن سازش کے تحت عمران خان کو لایا گیا،اب ہر کسی کو معلوم ہو گیا ہے کہ کیسے عمران خان کو لایا گیا۔