راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اقتدار کوبچانے کے لئے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے۔
سیاست سنگین اورگھمبیر ہوچکی ہے،نہ آئی ایم ایف ہے نہ پڑوسی ملکوں کی مددہے ،کل عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان ،قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔
بلاول بھٹو نےبھارت جاکر جوکم عقلی ذہنی پستی کامظاہرہ کیاہےمقبوضہ کشمیر میں اسکےخلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہےہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت کرنی ہےملک جن مسائل سےدوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہےسپریم کورٹ جیتےگا الیکشن کروانےپڑیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 7, 2023
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارت جاکر جوکم عقلی ذہنی پستی کامظاہرہ کیاہے، مقبوضہ کشمیر میں اسکے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،ہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت کرنی ہے ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے ،سپریم کورٹ جیتے گا الیکشن کروانے پڑیں گے۔