اسلام آباد کے 25 میں سے 20 ایس ایچ اوز کو سزا سنا دی گئی

416

  اسلام آ باد:وفاقی پولیس کے 25 میں سے 20 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر ایک سال کے لیے پروموشن روک دی گئی۔

بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر جن تھانیداروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

نوٹس کے مطابق تھانوں میں بائیو میٹرک مشین نصب ہونے کے باوجود اس پر حاضری نہیں لگائی گئی غیر ذمہ دارانہ رویے سے ماتحت اہلکاروں پر منفی اثر مرتب ہوا۔

ایس ایچ اوز تھانے سے غیر ضروری اور جان بوجھ کر غائب رہے اور دانستہ طور پر افسران کے حکم کی تعمیل نہ کی۔

نوٹس کے مطابق سزا کے طور پر بیس اہلکاروں کی ایک سال کے لیے پروموشن روک دی گئی۔ دوسری طرف ایس ایچ اوز کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کی نوکری میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانا نا ممکن ہے۔