کراچی:ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ الیکشن سیل کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کو تمام ترصورتحال پر تیسرا خط جاری جماعت اسلامی نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کاروائی کرے۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق یوسی 13نیو کراچی پولنگ اسٹیشن نمبر 3مارننگ اسٹارمیں پریزائڈنگ افسر خرم لاکھو نے تقررنامہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس اندر داخل ہونے سے روک دیا،جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹ صبح 7بجے سے پولنگ اسٹیشن نمبر3کے باہر موجود ہیں۔
زرائع کے مطابق نیو کراچی یوسی 13کے پولنگ اسٹیشن نمبر 3کے پریزائڈنگ افسر خرم لاکھو اور مقامی پولیس دونوں ہی جماعت اسلامی کے ایجنٹس کو اندر داخل ہونے سے روک رہے ہیں، الیکشن کمیشن سندھ فوری طور پر پریزائڈنگ افسر خرم لاکھو اور مقامی پولیس کے اس عمل کو روکنے کے لیے سد باب کرے۔
دوسری جانب حافظ نعیم نے دعویٰ کیا کہ نتائج میں ہیرا پھیری کے لیے بڑی تعداد میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے میئر کا فیصلہ اِن 11 یونین کونسلوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر منحصر ہے، کراچی کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ 15 جنوری کی طرح بھرپور انداز میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں اور حمایت کریں،جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں دوبارہ عوام کا اعتماد جیتنے کا دعویٰ دہرایا۔
انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام بھی عائد کیا کہ وہ کراچی کی تمام 11 یوسیز میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے اور اپنے امیدواروں کی غیر قانونی طور پر مدد کرنے کے لیے حکومتی مشینری استعمال کر رہی ہے۔