ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس پر سوموٹو نہیں لیا، وزیراعظم

391

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے عوامی مفاد کے کسی کیس پر سوموٹو نہیں لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کا ایک ہی مقصد تھا نواز شریف کو ہرانا اور عمران خان کو کامیاب کرنا۔ ثاقب نثار نے نواز شریف کو نااہل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے دائرے میں رہ کر اپنا حق منوائے گی۔ آڈیو لیکس نے اب تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا ہے۔ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کا معاملہ پارلیمنٹ نے اٹھایا ہے۔ ثاقب نثار کے بیٹے کو پارلیمان کی کمیٹی نے طلب کرلیا ہے۔

انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ایک دن ہوں گے اور ایک ہی دن ہونے چاہییں۔ پنجاب سے متعلق ماضی میں جو غلط تاثر قائم کیا جا رہا تھا زائل ہوگیا ہے۔ پنجاب بڑا بھائی نہیں چاروں صوبے برابر ہیں۔ اب صرف پنجاب میں الیکشن کرا کر پاکستان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔ثاقب نثار منصوبے کے تحت دن رات سوموٹو لیتے تھے۔نوازشریف کوجھوٹےاور بے بنیاد الزامات لگا کر نااہل کیا گیا اور سازش کےتحت2018ء میں عمران خان کوملک پرمسلط کیاگیا، جس کے بعد ملک کی زبوں حالی کا سفر شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو منظرنامےسے ہٹانے کے لیے ملک کا نقصان کیا گیا۔ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کا انعقاد بھی آئینی تقاضا ہے، پارلیمنٹ سےقانون سازی کا اختیارکوئی نہیں چھین سکتا۔