کراچی: پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایش کپ اور ورلڈ کپ دونوں الگ ایونٹ ہیں۔
قومی ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر ون بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم بھی بہت مبارک باد کے حق دار ہیں۔ دنیا میں پہلے نمبر پر آنا غیر معمولی کامیابی ہے۔ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ اس بڑے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خود کا اتنا مضبوط کریں کہ کسی کو بھی آنکھیں دکھا سکیں۔ ایشیا کپ مختلف ایونٹ ہے جب کہ ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ اس میں شرکت نہ کرنا مشکل ہوگا۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کو بھارت جاکر کھیلنا چاہیے۔