عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے نوٹسز

431

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف اسلام آباد پولیس کے تھانہ سی ٹی ڈی اور رمنا میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت الگ الگ 4 مقدمات درج ہیں، جس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عمران خان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

طلبی کے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 10 مئی کوتھانہ رمنا اور 11 مئی کوتھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔ عمران خان 11 مئی کو پولیس لائنز اسلام آباد میں دن 2 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹسز ان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے پتے پر بھیجے گئے ہیں۔