ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کو کراچی طلب کرلیا

571
coalition

کراچی: ایف آئی اے حکام نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ریکارڈ کے ساتھ پیر کے روز کراچی میں طلب کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں 8 مئی کوسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کیاگیا ہے۔ایف آئی اے کے جاری نوٹس میں سابق وزیراعظم کوتمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم کو ایف آئی اے ملتان کے ذریعے  پیش ہونے کا نوٹس کا جاری کیا گیا ہے۔ انہیں متعلقہ عدالت نے 18 دسمبر 2014ء سے حاضری سے استثنا جاری کررکھا ہے۔یوسف رضا گیلانی پر ایف آئی اے کراچی میں کرپشن کے ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں 3مقدمات درج ہیں۔

مقدمات کے مطابق  ٹڈاپ میگا اسکینڈل میں مبینہ طور پر1 ارب روپے سے زائد کرپشن  کے الزامات ہیں۔ ٹڈاپ جعلی ریبیٹ اسکینڈل میں متعدد کمپنیوں سمیت مختلف افراد پر 70 سے زائدمقدمات 2013ء میں درج کیے گئے تھے۔ اسکینڈل میں پیپلز ہارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔