لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے کو اللہ خود دِکھا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں بین الاقوامی معاشی ماہرین سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو درپیش معاشی و مالی بحران کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
اہم ملاقات میں معاشی ماہرین نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ہم چار تین کے بینچ کو مانتے ہیں، تین دو کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی بیماری کا مذاق بنانے والے کو اللہ خود دکھا رہا ہے۔