کراچی :جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم سپریم کورٹ سے چاہتی ہے کہ کسی بھی اسمبلی کی تحلیل کے وقت 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کے آئینی حکم کو غیر معینہ مدت تک توسیع دے آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کا حکم آئین کو ری رائٹ کرنا نہیں بلکہ کسی قانون سازی کے بغیر الیکشن میں تاخیر آئین کو ری رائٹ کرنا ہے۔
مولانا محمد خان شیروانی نے کہا کہ عدالتوںکی ذمہ داری کسی کی عملی مجبوریوں کو دیکھ کر فیصلے کرنا نہیں بلکہ پہلے سے موجود آئین کی دفعات اور قوانین کی روشنی میں پیش آمد معاملات کا قانونی حل پیش کرنا ہے، 90 دن کے اندر کے انتخابات کے انعقاد کا قانونی حکم بہت واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو اپنے ارادوں کی نا ہمواریوں میں استعمال کرنا چاہتی ہے اس سے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ دونوں کا وقار متاثر ہو رہا ہے۔
رہما جےیو آئی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت اور مفاہمت اُمت مسلمہ اور خطے کے لئے نیک شگون ہے سفارتی تعلقات کی بحالی سے شام اور یمن میں خونریزی اور مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ منافرت میں کمی ہوگی۔ علماء اکرم مباحثوں کو چھوڑ کر ان مسائل کی طرف متوجہ ہوں جو متفقہ ہیں۔