لاہور میں مردم شماری کے اسٹاف کی ڈیوٹی میں 15روز کی توسیع کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ مردم شماری میں 15روزہ توسیع کی وجہ سے کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسٹاف مقررہ تاریخ تک اپنی ذمہ داریوں پر کام کرنے کے پابندہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تحصیلوں میں تمام گھرانوں کی ری چیکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تمام مراحل کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جارہا ہے۔