تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

477

مالاکنڈ:کے جوڈیشل کمیشن مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی کی عدالت کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کئے گئے جس کے مطابق مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ 

پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔س سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرچکے ہیں کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کہا جارہا ہے کہ مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے خطرہ ہے۔