راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سا ری پارٹیاں عمران خان کوجیل میں ڈالنے یاجان لینے پر تلی ہوئی ہیں، پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہے حکومت صدرسے الیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینے جارہی ہے، خاقان عباسی کہتاہے مفت آٹاسکیم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں، الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہے حکومت کی ترجمانی کرنانہیں پارلیمنٹ عدلیہ کاگھیرائوکرنے جارہی ہے۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی توجمہوریت پر اندھیرے بادل چھاجائیں گے ساری پارٹیاں عمران خان کوجیل میں ڈالنے یاجان لینے پر تلی ہوئی ہیں جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ عدلیہ کی توہین پرتلی ہوئی ہے حکومت چیف جسٹس کورخصت پربھیجنے کی باتیں کر رہی ہے ملک سنگین ترین بحران میں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ کارنہیں رہا،آئی ایم ایف سے چھٹی برآمدات میں کمی ٹیکس وصولی میں ناکامی یہ ہے حکومت، ملکہ کی تاج پوشی کے لئے شہزادے کے پاس وقت ہے ،ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لئے نہیں جو کچھ یہ کر رہے ہیں ان کے گلے پڑے گا قانون اور آئین جیتنے گا الیکشن ہوکررہیں گے۔