عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، پاکستان ضرور چلے گا، نواز شریف

331
demand

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، پاکستان ضرور چلے گا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنے بیٹے حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں ان سے ان شا اللہ ملاقات ہوگی۔

انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے کیےگئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے مگر پاکستان ضرور چلے گا۔ دریں اثنا نواز شریف نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے سوال کا نہیں دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی میں شرکت کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران وہ عالمی سربراہان سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے جب کہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔