وزیرخارجہ کا دورہ بھارت: فضائی روٹ استعمال کرنے کیلئے پاکستان کی درخواست

361
request

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سےرابطہ ہوا ہےجس فضائی روٹ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے وزیرخارجہ کے خصوصی طیارے کو بھارتی شہر گووا کیلئے فضائی روٹ دینے کی درخواست کی گئی ہے۔بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تاحال درخواست پر فضائی روٹ فراہم نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اےاے کے پاس بلاول بھٹو کے طیارے کیلئے 2 جگہ سے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا آپشن ہے۔ بلاول بھٹو کا طیارہ بھارتی شہر گووا جانے کیلئے اسلام آباد یا کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہو سکتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اجلاس میں شرکت کیلئے کل روانہ ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان، ترجمان دفتر خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوایس سی اواجلاس کےبعد 5 مئی کو وطن واپس آئیں۔