اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ فریقین اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے میں ناکام رہے چنانچہ بات چیت اختتام پذیر ہوگئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا نے جان بوجھ کر حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کی پوزیشن خراب کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہمارا موقف یہ تھا کہ اگر 14مئی تک قومی اور دیگر دو صوبائی (سندھ اور بلوچستان)اسمبلیاں تحلیل کردی جاتی ہیں تو ہم ایک ہی دن عام انتخابات کرانے پر رضامند ہیں لیکن پی ڈی ایم اس پر راضی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ فریقین اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کے لیے تاریخ مقرر کرنے میں ناکام رہے چنانچہ بات چیت اختتام پذیر ہوگئی ۔