عمران نے پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک،رانا ثناء اللہ

249
The nation

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک؛ عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کے لئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے۔ عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور ،ٹیریان کا والد بیمار، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی۔ان خیالات کا ظہار رانا ثناء اللہ خان نے بدھ کے رز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم ہسپتال سے طبی بہانہ آ گیا، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا۔ عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ، فارن ایجنٹ سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا ہے تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے۔میرا ہسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ۔