میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ پہلی بار آن لائن جاری کر دیئے

444

کراچی ( رپورٹ : حماد حسین) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سالانہ امتحانات سال 2023ء جماعت دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈکی آفیشل ویب پورٹل online.bsek.edu.pk   سے ایڈمٹ کارڈ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ناظم امتحانات نے واضح ہدایت دی ہے کہ بورڈ آفس کی طرف سے قائم کئے جانے والے صرف امتحانی مراکز کے اسکول اپنا امتحانی سامان وصول کرنے کے بعد اپنے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ سیکشن سے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے پیش آنے کی باعث بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں۔