وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے پیشہ وارانہ اُمور پراظہارِ اطمینان

252
satisfaction

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ اُمورپراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیراورڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےشرکت کی ۔

اجلاس میں موجودہ ملکی مجموعی صورتحال پرغورکیا گیا،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سکیورٹی صورتحال پروزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔عسکر ی حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پروزیراعظم شہباز شریف نےافواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امورپراطمینان کا اظہار کیا۔