اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالت عظمیٰ کے ججوں کے اعزاز میں گزشتہ روز عشائیے کا اہتمام کیا تھا، جس میں سپریم کورٹ کے 14 ججز نے شرکت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی میزبان کو عشائیے میں شریک نہ ہونے سے متعلق وجہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے دیے گئے عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججوں کے مابین اختلافات ختم کرنا تھا۔