فواد چودھری  کا مریم نواز کو قانونی نوٹس بجھوانے کا اعلان

254

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے بشریٰ بی بی کی طرف سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بجھوانے کا اعلان کردیاہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے کل ایک اور الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی فائلوں پر دستخط کر انے کے کی رشوت لےر ہی تھیں، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کےرہنما کا کہنا تھا کہ نیب ترامیم کیس وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف نواز شریف، مریم نواز،آصف زردای اور حسن نواز کی فیلمی کی جان پھنسی ہے۔

فواد چودھری  کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 15 میں سے 8 ججز مسلم لیگ ن کے نشا نے پرہیں۔ این آر او 2022 کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مریم نواز نے 3 ججوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایا ہے۔اگر یہی چلتا رہا تو آئین نہیں رہیے گا،  سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوگا ،تو پھر سڑکیں ، گلیوں میں فیصلہ کرینگے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے احکام پر عمل نہیں ہوا تو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ پورا پاکستان سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑا ہے، ججز کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن 14 مئی سے آگے لے جانا ہیں تو آئینی ترمیم کر نا پڑے گی موجودہ آئین کے ہوتے ہوئے 14 مئی سے آگے نہیں جاسکتے۔اوور سیز پاکستانی قوم اگر آج ووٹ کے حق سے محروم ہیں تو چیف الیکشن کمشنر ذمے دار ہیں۔