استانا:قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے عالمی مقابلے میں چینی شہری ڈنگ لیرن نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مات دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی نژاد ایان نیپومنیاچی کے خلاف ایک کانٹے دار میچ کے بعد ڈینگ لیرن نے 17ویں عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے،30سالہ ڈینگ نے تیزرفتار شطرنج کا پلے آف 1.5پوائنٹس کے مقابلے میں 2.5پوائنٹس سے جیتا۔
Ding Liren is the 2023 FIDE World Champion! 🏆♟️👏
Ding prevailed over Ian Nepomniachtchi in the last rapid tie-break game of one of the most exciting and dramatic matches in chess history. #NepoDing pic.twitter.com/WB7oaiLOXG
— International Chess Federation (@FIDE_chess) April 30, 2023
مقابلے کے آخری مراحل میں گیم کے فارمیٹ کو مختصر کیا گیا تھا جس میں نیپومنیاچی سے کچھ غلطیاں سرزد ہوگئیں جس کا ڈینگ لیرن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی،ڈینگ لیرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس لمحے ایان نے ہارا، وہ ایک انتہائی جذباتی لمحہ تھا اور اس وقت میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پارہا تھا۔
The final moments of the match. The emotions of the players say it all. #NepoDing pic.twitter.com/yllKJes14j
— International Chess Federation (@FIDE_chess) April 30, 2023
واضح رہے کہ ڈینگ کی فتح کے ساتھ ہی چین نے مرد اور خواتین کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیے ہیں، شطرنج کے عالمی مقابلوں کی موجودہ خاتون چیمپئن جووینجن ہیں جو ڈینگ لیرن کی ہی ہم وطن ہیں۔