اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے پنجاب الیکشن فنڈز کی فراہمی سے متعلق وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے اجرا کے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔
عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹس پر وزارت خزانہ کی رپورٹ تاحال رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی، جس پر عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ گزشتہ شب ہی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔