سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی تھی کہ بات چیت کریں، مولانا فضل الرحمن

357
the failures

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر تحریک انصاف سے مزاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کیے جائیں، اس کی بنیاد کیا ہے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم کی صدارت میں حکمراں جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، اس اجلاس کا موضوع پی ٹی آئی سے مذاکرات تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی تھی کہ بات چیت کریں، ہم جو بات کریں گے سیاسی زاویے سے کریں گے، ہمارے نزدیک سینیٹ آف پاکستان فیڈریشن کی نمائندگی کرتا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھا، وزیراعظم نے کہا ٹھیک ہے پھر ہم سینیٹ میں بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر وفاقِ پاکستان پر ہے جو آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے، بنیادی ڈھانچے کا ایک بھی حصہ گرے تو پوری عمارت گرتی ہے۔