عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج مقرر

367

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کو مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کررہے تھے تاہم اب کیس کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کینوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کا تبادلہ ایسٹ زون کردیاگیا ہے اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کردیا گیا ہے۔