ایران کا سعودی عرب کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان

570

تہران:ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب باہمی رضا مندی سے تجارت کا آغاز کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر رضا فاطمی امین کا کہنا تھا کہ تعلقات بحالی کے تناظر میں ایرانی اشیا کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینا ایجنڈے میں شامل ہے،رضا فاطمی امین نے کہا ہے کہ وزارت میں ہمارے ساتھیوں نے سامان برآمد کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔؎

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے 6 اپریل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے تھے،رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کو بحال کرنا تھا۔