بیجنگ:چین کی جانب سے مریخ کا’گلوبل امیج میپ‘ جاری کر دیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے مشترکہ طور پر چین کا پہلا ” مارس گلوبل امیج میپ”جاری کیا، جو مریخ کی تحقیقاتی انجینئرنگ اور سائنسی تحقیق کے لئے بہتر معیار کا بنیادی نقشہ فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ نومبر ۱۲۰۲ سے جولائی ۲۲۰۲ تک آٹھ ماہ کے دوران تیانوین-1 مشن کے آربیٹر میں موجود کیمرے نے ۴۸۲ ریموٹ سینسنگ تصاویر لیں اور مریخ کی سطح کی گلوبل کوریج حاصل کی۔
مریخ کے رنگین تصویری نقشے کے لیے زمینی ایپلی کیشن سسٹم نیحاصل کردہ ۴۱ ہزار ۷۵۷ تصاویر پر مشتمل ڈیٹا سے مدد لی۔