اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق کہا ہے کہ دو پاکستانی قافلے جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب روانہ ہوئے ہیں اور وہاں سے پاکستانیوں کو ہوائی جہاز یا فیری کے ذریعے نکالا جائیگا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستانیوں کو نکالنے کا مربوط پلان تیار کیا گیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ ڈاکٹراسد مجید خان مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سوڈان اور ہمسائیہ ممالک کے سفیروں سے رابطے جاری ہیں ۔