اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان کی تاریخ ہے کہ یہ لوگوں کو خریدتے اور بلیک میل کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ آڈیوریکارڈ کرنے کے بعد انہیں ریکارڈ کرکے لوگوں کو پھنساتے ہیں، مریم صفدر خود کہتی ہیں کہ میں نے وڈیو بنائے ہوئی ہیں،مسلم لیگ ن کا الیکشن سے بھاگنا ہمیں سمجھ آرہا ہے، ن لیگ بالکل ٹوٹ چکی ہے،یہ لوگ مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کیلیے نام فائنل کرلیے ہیں ، کل رات سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں،پنجاب یہ لوگ نکلیں گے تو انکو پتہ چلے گا کہ لوگ ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں،سپریم کورٹ نے 14مئی الیکشن کی تاریخ دی، انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو تیار کررہے ہیں، عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، سوموٹو لیکر قاسم سوری کی رولنگ مسترد کی گئی تو عدلیہ کی تعریفیں ہورہی تھیں، لیکن اب انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہت تکلیف ہورہی ہے، ہمارے لیے عدالتیں رات 12بجے بھی کھیلیں اور ہم نے فیصلے سے انکار نہیں کیا،یہ لو مذکرات کی آڑ میں الیکشن میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں۔