چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

945

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی، جس کے بعد سیاسی رہنماؤں نےتنقید شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ آڈیومیں عمرعطاء بندیال کی ساس  کہہ رہی ہیں کہ رافیعہ کیا ہوگا یار، تمھیں بتا نہیں سکتی کہ میں تو رات سے عمر کے لیے پڑھ پڑھ کر دعائیں مانگ رہی ہوں۔

جس پر وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ نے کہا کہ  ہاں میں نے بھی لوگوں کو کہا ہے  کہ دعائیں کریں ، تم صرف یہ اندازہ لگا لو کہ اس وقت تمہارے لیے دنیا کتنی دعا کر رہی ہے، اس کی ”سیفٹی مسٹ“ safty must ہے۔

ماہ جبین نے کہا کہ اللہ مخالفین کو کمزور کرے اور اللہ باقیوں کو اندھا کر دےاور ہم لوگوں کو ہمت دے ، آج کل تم بالکل نا آؤ اور تم عمر کے ساتھ رہو۔